کوئٹہ (پی این آئی)پاکستان کا وہ صوبہ جہاں سے صرف ایک ٹرین چلتی ہے، مسافر پریشان، ریلوے بے بس کیوں ہے؟ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے صرف ایک ٹرین یعنی جعفر ایکسپریس چلائے جانے کے باعث ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا
ہے۔محکمۂ ریلوے کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے صرف ایک ٹرین چلائی جا رہی ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چل رہی ہے۔اندرونِ ملک جانے والی دیگر 2 ٹرینوں کی سروسز معطل ہیں، کوئٹہ سے پشاور کے لیے اکبر بگٹی ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل کی سروسز معطل ہیں۔اس کے علاوہ سرحدی شہر چمن جانے والی پسنجر ٹرین سروس بھی بند ہے۔ٹرین سروسز کورونا وائرس کی وجہ سے 5 ماہ قبل عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔دوسری جانب ٹرین سروسز کی معطلی کے باعث ٹرین کے ذریعے اندورنِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں