آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد، عدالت نے ملزمان کے خلاف بیانات کے لیے گواہوں کو طلب کر لیا

لاہور(پی این آئی):آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواداور ان کے اہلخانہ پرفردجرم عائد،عدالت نے ملزمان کے خلاف بیانات کےلیے گواہوں کو طلب کرلیا، احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پرفردجرم عائدکردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں جج محمد اکمل خان نے

سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےفواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن پر فردجرم عائدکردی۔ملزمان نے جرم کی صحت سےانکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کےخلاف بیانات کےلیے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close