لاہور(پی این آئی)صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے ایوان میں کھڑے ہو کر ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعلیٰ بھی حیران وپریشان،صوبائی وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نے جرائم میں ہونے والےاضافے کو تسلیم کرتے ہوئے کہاہےکہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے،اگر
ماضی میں جرائم بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے اب اس میں کمی ہو،ناجائز اسلحہ صوبے پنجاب کامین ایشو تھا،ناجائز اسلحہ رکھنےوالوں کےخلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں،سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ، توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان پر جاری بحث کو سمیٹے ہوئے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پولیس کے ریلیز فنڈز کو بحال کرایا ،15 سال کے بعد 500 گاڑیاں خریدیں گئیں ہیں،جب کسی کو سہولت نہیں دیں گے تو بہتری کیسے لائیں گے؟ہائی وے پیٹرولیم بنائے گئی، 15 سالوں میں انہیں گاڑیاں نہیں دی گئی تھی لیکن اب حکومت نے پیٹرولیم پولیس کو بھی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے،15 سال بعد موجودہ گورنمنٹ نے 5 ہزار سے زائد کانسٹیبل بھرتی کرنے ہیں،ادارے میں ملازمین ریٹائرڈ ہوتے ہیں تو پھر نئی بھرتیاں کی جاتیں ہیں۔بشارت راجہ نے کہا کہ کسی علاقے میں جرائم میں اضافہ ہوا تو بہت سے علاقوں میں کمی بھی ہوئی ہے،سانحہ ساہیوال پر حکومت نے مکمل کارروائی کرتے چالان عدالت میں جمع کرائے، ماڈل ٹاون میں بچوں کے منہ میں گولیاں ماریں گئیں،انہیں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دھرنا دینا پڑاتھا تاہم اب ایسا نہیں ہے ۔صوبائی وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس پر امن طریقے سے ہوئے،شعیہ، سنی جس طرح سے فرقہ واریت میں جا رہے ہیں ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے مذہبی فرقہ وارانہ،سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،جرائم ماضی میں بڑھا ہے تو کوشش ہو گی کے کمی ہو۔وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے کہا گیا ذیادتی کی گئی،مریم نواز کی پیشی پر محرکات کیا تھے، پتھر کیسے آئے ؟اس بحث میں نہیں جانا چاہتے، میڈیا مریم نواز کی پیشی پر کور کر رہا تھا، سب نے دیکھا وہاں کیا ہوا ہے؟وہاں سڑک کنارے چلتے ایک آدمی کو چاقو مارا گیا ،اس سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہاں حکومت ناکام ہو گئی، اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب پر اعتماد ہے،حکومت میں کوئی کنفوژن نہیں ہے، نہ کوئی کنفوژن آئے گی،عوام کے ووٹ سے آئے اور پانچ سال پورے کریں گے،پی ٹی آئی حکومت میں بہت سے کرائسس آئے لیکن ڈیٹا کر مقابلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں