چین بھی سی پیک اتھارٹی کاکارکردگی کی معترف ہو گیا، سی پیک منصوبوں میں نئی پیشرفت کی خوشخبری سنا دی

بیجنگ (پی این آئی) عاصم سلیم باجوہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان، ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت

خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان کی جانب سے پیر کے روز سی پیک منصوبے، پاک چین تعلقات اور سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کی افادیت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو بھی سراہتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔ پاک اور چین کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات قائم ہیں۔ جبکہ رواں سال کرونا وائرس بحران کے دوران مشترکہ طور پر وبا کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اتھارٹی کے سربراہ تعینات کیے گئے تھے۔ عاصم سلیم باجوہ تاحال سی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close