دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی ، کونسی یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹی قرار دیدیا گیا؟تفصیلی رپورٹ

مردان (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کی یونیورسٹی پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار، ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین جامعہ قرار دیا، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک کی دوسری اور نسٹ

یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی معروف ویب سائٹ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے رواں سال دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ اس درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی کو پاکستان کی سب سے بہتر جامعہ قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں قائداعظم یوینورسٹی اسلام آباد دوسرے اور نسٹ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہیں ۔ دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں عبدالولی خان یونیورسٹی کو 510 واں نمبر ملا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پاس 200 سے زیادہ پی ایچ ڈیز سکالرز ہیں۔ آئندہ برس تک بیرون ملک سے مزید 100 پی ایچ ڈی کی ڈگریز مکمل کرنے والے اساتذہ یونیورسٹی واپس آ جائیں گے جس کے بعد یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے حامل پروفیسرز کی تعداد 300 تک ہو جائے گی۔اس کے علاوہ سبجیکٹ کی بنیاد پر ہونے والی سائیٹیشن رینکنگ میں بھی عبدالولی خان یونیورسٹی پوری دینا کے 200 سب سے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کی گئی ہے۔ پاکستان کی کوئی دوسری جامعہ سائیٹیشن رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب خیبرپختونخواہ کی کوئی یونیورسٹی پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔ عمومی طور پر اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی اس اعزاز کو حاصل کرنے میں آگے رہتی تھی، تاہم اس مرتبہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی مک کی باقی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close