20ستمبر سے پہلے این آر او لینے کی کوششیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کا پنجاب کی اہم شخصیت سے مسلسل رابطہ، این آر او نہ ملا تو کیا ہو گا؟

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ نگار و صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےبانی و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پنجاب کی اہم ترین شخصیت سے مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ 20 ستمبرسے قبل این آراو مل سکے۔ 20 ستمبر سے قبل مسلم لیگ (ن) کوحاظرخواہ کامیابی نہیں ہوتی تو مسلم لیگ(ن) کی

قیادت ایک اہم فیصلہ کرے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار وہ اہم شخصیت نہیں ہیں لیکن وہ صرف دہی کھا رہے ہیں اوران کی اس پورے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ میں پورے وثوق کے ساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف بھی مکمل رابطے میں ہیں اور ارباب اختیار سے ڈیل کرنے کی بھرپور کوشش میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن کو گھسیٹنا تھا ان کو کراچی میں ملنے کا کوئی سبب تو ہے وگرنہ وہ کسی بھی صورت کراچی نہ جاتے، سیاست وہ پنجاب میں بیٹھ کر بھی کرسکتےتھے۔ انھوں نے کہا ڈیل کا محور وہ افراد ہیں جونظرنہیں آتےاوروہ موجودہ حکومت سے بھی ناخوش ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 دن میں سرینڈر ہونے کا حکم صادر کیا تھا، دس دن میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی ضمانت کو منسوخ کیے جانے کا خدشہ ہے اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور قانونی و آئینی ماہرین نے انہیں ملک واپس نہ آنے کا مشورہ دیا ہے اورکہا ہے کہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی پاکستان میں واپس آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close