جو گڑھا نوازشریف کیلئے کھودکر دھکا دیاگیاآج سب اس گڑھے میں گررہے ہیں

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرکے اپنی لئے مشکل کھڑی کرلی اور انکو بھی مشکل میں ڈالاہے،جو گڑھا نوازشریف کیلئے کھودکر دھکا دیاگیاآج سب اس گڑھے میں گررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ سیاستدان یا

آپکا نام نوازشریف ہے تو آپ کا کڑا احتساب ہوگا، اگر آپ کا نام کچھ اور ہے تو ہر جواب تسلی بخش اور کاروبار درست ہوگا،اگر عاصم باجوہ کے انیس ہزار ڈالر اٹھارہ سال میں چھ ارب تہتر کروڑ روپے بن جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں۔باہر بچوں کے کم وقت میں ترقی کو یہ تسلیم نہیں کرتے رہے آج اسی بات کا دفاع کررہے ہیں۔عاصم باجوہ کا استعفیٰ دینا درست اور وزیر اعظم کا منظور نہ کرنا غلط عمل ہے۔عمران خان کے پاس کوئی اصول نہیں صرف ہمارے خلاف بغض تکبر اور نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی ،آٹا اور ادویات ڈکیتی میں مافیا نے پانچ ارب اکٹھا کرکے وزرا کو دیااس پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔خان صاحب کہتے اگر کسی سیاستدان کا سیاست میں کاروبار بڑھے تو زیادتی ہے تو عاصم سلیم باجوہ کے جواب پر وہ کیسے مطمئن ہوگئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اثاثوں کے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔بچے ماں باپ سے علیحدہ اپنا کاروبار کریں تو والدین کا ان سے کوئی تعلق نہیں والی بات سے متفق ہیں۔بچوں کے والد کانام عاصم سلیم باجوہ ہو تو انکے بچے خود مختار اگر بچوں کا والد نوازشریف ہو تو منی لانڈرنگ ہے۔کس نے کنٹینر پر چڑھ کر کہا نوازشریف کے بچوں کی کمائی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے اب وہ عاصم باجوہ کے بچوں کی کمائی پر کیوں خاموش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں