احد چیمہ کے لیے خوشخبری،نیب کا ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات بند کرنیکا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)نیب کا ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات بند کرنیکا فیصلہ۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس میں تحقیقات بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں

درخواست جمع کرائی جس میں نیب پراسیکیوٹر نے ایل ڈی اے سٹی میں احد چیمہ سمیت 9 افراد کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر عدالت ہماری درخواست منظور کرتی ہے تو احد چیمہ سمیت دیگر ملزم اس کیس میں بری ہوجائیں گے۔نیب پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی نے متاثرین کوپلاٹس دینےکی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ٹھیکیداروں نے بھی ایل ڈی اے سٹی کی 90 فیصد زمین فراہم کردی ہے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلاء کو 11 ستمبر کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close