پشاور(پی این اآئی)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربلز کی کان بیٹھ گئی جس کے باعث 12 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حبیب کے مطابق ماربل کی کان بیٹھنے کا واقعہ تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں پیش آیا جہاں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملبے سے
12 مزدوروں کی لاشیں اور 6کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق ملبہ بہت زیادہ ہے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید اموات کا خدشہ ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سے امدادی کارروائیوں کےلیے ہیوی مشینری طلب کرلی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور اور چارسدہ سے ریسکیو کے اضافی اہلکار ضلع مہمند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سرچ اینڈ ریسکیو آلات کے ساتھ ہیوی مشینری اور ایمبولینسز کی مدد سے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندھیرے میں ہیوی سرچ لائٹس کی مدد سے آپریشن کیا جارہاہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں