مانتے ہیں ہم ن لیگ سے کرپشن کا پیسہ نکال نہیں سکے، تحریک انصاف نے ناکام احتساب کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)سے کرپشن کی مد میں حکومت کوئی بھی پیسہ نکال نہیں سکے ہیں اور نہ ہی احتساب کی شکل میں ان کا دائرہ تنگ ہو اہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال میں انھوں نےاثبات میں

جواب دیا کہ مانتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن)پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اور نہ ہی اربوں روپے نکلوا سکے ہیں ہم نے جس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ احتساب کریںگے لیکن وہ بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا، لیکن مسلم لیگ(ن) نے بہرکیف کرپشن کی ہے،لیکن ان کے خلاف مقدما ت کا فیصلہ کورٹ میں ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جماعت برطانیہ کی جماعت ہے جو کہ اب لند ن سے ہی سیاست کرے گی، اگر مسلم لیگ (ن)کرپشن کے مقدما ت میں ملو ث ہے انہیں چاہیے کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہو ئے مقدمات میں ہیش ہو اوراپنا مو قف عدالت میں پیش کرے انھوں نے کہا کہ ہم نے جو کرناتھا وہ کر چکے ہیں۔کیسز میں عدالت میں ہیں نیب کی جانب سے ریفرنسز بھی پیش کیے گئے ہیں جن کے فیصلے بھی ہوئے ہیں اور ملزمان کو سزائیں بھی ہوئی ہیں، انھو ں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے انہیں قبول ہیں، لیکن یہ بات بھی صادق ہے کہ انھوں نے احتساب کے نام پررقم مسلم لیگ (ن) سے وصول نہیں کی جا سکی اور نہ ہی خزانے میں جمع ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے با نی نو از شریف لندن میں مقیم ہیں اسلام آباد ہا ئی کورٹ سے العزیزیہ سٹیل مل کیس ایون فیلڈ اپا رٹمنٹ کیس طبی بنیادوں پر ضمانت پرہیں،عدالت نے میاں نواز شریف کو دس دن کا وقت دیا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہو ں یعنی سرینڈر ہو ں تاہم تاحال وہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے رضامند نہیں ہیں بلکہ لندن میں مکمل علاج کے بعد ہی ملک واپس آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں