پاکستان کے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی )پی پی سینئر رہنما میر حیات تالپور انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما و سندھ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق 86سال کی عمر میں وفات پائی ۔ وہ رکن سندھ

اسمبلی میر طارق تالپور کے دادا تھے ۔ ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی گئی ہے ۔ میرحیات تالپور سات بار رکن سندھ اسمبلی رہے جن میں 1985، 1998، 1990،1993، 1998، 2008 اور2013 کےانتخابات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close