بلاول کی آمد پرانتظامیہ کو بھی امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں ، ائیرپورٹ کے قریب سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم

میر پور خاص(پی این آئی)بلاول کی آمد پرانتظامیہ کو بھی امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں، ائیرپورٹ کے قریب سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم،میر پور خاص میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے ائیرپورٹ کے قریب سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیا۔رپورٹ کے

مطابق بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ کو بھی امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں۔انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ کے قریب مرکزی سڑک کے کنارے سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیاگیا ہے۔اس حوالے سے سیلاب متاثرین نےبتایاکہ یہ ریلیف کیمپ آج ہی قائم کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ گذشتہ روز قائم کیا گيا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close