خانہ کعبہ کی چھت پر چار لوگوں نے نماز پڑھی ، ان میں کونسا خوش نصیب پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنےاپنی کتاب ’’ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘ کی رونمائی تقریب میں کہا ہے کہ انسان اگر یہ فیصلہ کرے کو اس نے کچھ بننا اور کچھ کرنا ہے خدا تب ہی مدد کرتا ہے جب وہ محنت کرتا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ

آپ کپاس لگائیں اور گنا پیدا ہو جائے جو آپ بیج بوئیں گے و ہی اگے گا اللہ اس میں صرف برکت ڈالے گا میں پاکستان کے ان نوجوانوں کے لئے مثال ہوں میر ی پاکستان میںآج کوئی مثال نہیں میں سارے پاکستان کے سیاستدانوں کو سامنے رکھ کر کہتا ہوں کوئی میر ی طرح کا سیاسی ورکر نہیں جس کو اللہ نے اتنی عزت سے نوازا ہو،چار لوگوں نے خانہ کعبہ کی چھت پہ نماز پڑھی جن میں بھی شامل ہوں،14 وزارتیں کیں، کوئی آدمی یہ نہیں کہ سکتا کہ وزارت میں وہ نشان چھوڑا ہو جس سے نیب زندہ ہو،پاکستان تو کیا پوری دنیا میں بھی ایسا کوئی سیاستدان نہیں جو اس طرح داغ دھبے سے پاک رہا ہو ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close