اسکول و کالجز ایس او پیز کے تحت ہی کھلیں گے، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی):اسکول و کالجز ایس او پیز کے تحت ہی کھلیں گے، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پوسٹ کو وِڈ کی صورت حال میں محفوظ رکھنے کے لیے حکمت عملی وضع کر دی گئی۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سندھ میں بھی اسکول و کالجز کھولے جانے کا اعلان کیا

گیا ہے تاہم اسکول و کالجز ایس او پیز کے تحت ہی کھلیں گے، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسکول انتظامیہ، والدین، اساتذہ، طلبہ، ٹرانسپورٹرز اور اسکول منیجمنٹ کمیٹیوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے 76 نکاتی ایس او پیز کا الگ الگ پروفارما تیار کر لیا گیا ہے۔ایس او پیز کے مطابق ماسک اور سینی ٹاٸزر کا استعمال، اسکول و کالجز اور ٹرانسپورٹ میں فاصلہ رکھنے سمیت اعلیٰ معیاری ماحول کی فراہمی ضروری قرار دی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاری سال کے سلیبس میں تدریس کے محدود دنوں کے دوران ہی سلیبس کی تکمیل کی جائے گی۔ہدایت کی گئی ہے کہ 4 صفحات پر مشتمل ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا، تمام کلاسز میں فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا، ٹیچرز کی ٹائمنگ کو شفٹ کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے، اسکول ٹائمنگ میں سب ماسک پہنیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ہفتے اسکول کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اسکول کے باہر ٹھیلے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اجازت نامے منسوخ کر دیں، اگر اسکول کے باہر کوئی ٹھیلہ لگاتا ہے تو پولیس کو اطلاع دی جائے۔نوٹیفکیشن میں طلبہ کے کلاس رومز کے نقشہ جات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close