مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد، تمام کلاسز ایک ہی وقت میں کھولی جائیں، آل پاکستان اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(پی این آئی):مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد، تمام کلاسز ایک ہی وقت میں کھولی جائیں،آل پاکستان اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن، آل پاکستان اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں

کھولنے کا اعلان کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان اسکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن نےحکومتی فیصلہ مستردکرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا کہ اسکول ایک ہی وقت میں کھولے جائیں۔ملک ابرار حسین نے کہا کہ کاروباری مراکزکھلنےسےوبامیں اضافہ نہیں ہوا، تجارتی مراکزکھلنےسےمسئلہ نہیں بناتوبچوں کےاسکول جانےسےبھی نہیں بنےگا، حکومت تعلیمی اداروں کےخلاف انتقامی کارروائیاں بندکرے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں کھولنے کا اعلان کیا جائے،بچوں کا قیمتی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا مزید تاخیر خطرناک ہو گی۔یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کےپیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔تمام صوبائی وزرائےتعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close