تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے؟ وزیر تعلیم پنجاب نے تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے؟ حکومت پنجاب نے تاریخ کا اعلان کر دیا، سندھ کے بعد پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے مرحلہ وار اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر مراد راس کا

کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ اسکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام اسکولوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔اس سے قبل ترجمان وزیر تعلیم سندھ بھی 15 ستمبر سے نویں، دسویں، انٹر اور یونیورسٹیز کی سطح پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close