وزارتوں کی تقسیم کے معاملہ پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے؟ کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا

پشاور( پی این آئی)وزارتوں کی تقسیم کے معاملہ پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے؟ کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملہ پر مبینہ طورپر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کے باعث کابینہ میں شامل ہونیوالے2 نئے وزرا شہرام خان ترکئی اور انورزیب کے محکموں

اور ممکنہ طورپر پرانے وزرا کےقلمدان تبدیل کرنیکا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔نئے وزرا شہرام کو تعلیم ، انو رزیب کو محکمہ مال ملنے کا امکان ، اکبر ایوب کا تعلیم کی وزارت چھوڑنے پر بلدیات کا محکمہ لینے کی خواہش ہے۔شہرام ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم اور انور زیب خان کو محکمہ مال کا قلمدان تفویض کئے جانے کیساتھ صوبائی وزرا اکبر ایوب خان، تیمور سلیم جھگڑا، قلندر خان لودھی اور معاون خصوصی کامران بنگش کے محکموں کی تبدیلی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close