ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کے سامنے کس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے؟ ایسے مطالبات پیش کر دیئے جو قابل غور بھی نہیں تھے؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کے سامنے کس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے؟ ایسے مطالبات پیش کر دیئے جو قابل غور بھی نہیں تھے؟ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہفتہ کو دورہ کراچی کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان وفد نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے خلاف شکایتوں

کے انبار لگا دیے۔ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفاقی وزیر امین الحق اور فیصل سبزواری پر مشتمل وفد نے کراچی میں افتخار شلوانی کی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پراعتراض اٹھائے ،ذرائع کے مطابق وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ پیپلزپارٹی لمبے عرصے تک بلدیاتی انتخابات کا التواچا رہی ہے اسی لیے پیپلزپارٹی نے مردم شماری کی حتمی فہرستوں کا شوشہ چھوڑا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے ایم کیوایم کے بند دفاتر کھولنے کا اپنا درینہ مطالبہ بھی دہرایا ،وفد کا موقف تھا کہ دفاتر نہ کھلنے سے بلدیاتی انتخابات میں انہیں عوامی رابطے میں مشکلات ہوںگی،اس سلسلے میں سابقہ ملاقاتوں کی طرح وزیراعظم نے امن وامان و صوبائی معاملہ قرار دے کراس مسئلے کو نظرانداز کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں