اسلام آباد (پی این آئی)ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی، چیئرمین نے کیا کارروائی کر ڈالی؟ اہل خانہ کو بھی طلب کر لیا، لاپتہ افراد سے متعلق کمشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیکرٹری
داخلہ، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ساجد گوندل کے اہل خانہ کو بدھ کو طلب کیا ہے۔ اسلام آباد سے لا پتہ ہونے والے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ساجد گوندل کے اغوا کا معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ساجد گوندل کی بازیابی کے لیئے اہل خانہ نے اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں