پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کتنی کم ہو گئیں؟ تفصیلات جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 226، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 671، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 625، بلوچستان میں 13 ہزار 292، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 8، اسلام آباد میں 15 ہزار 750 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close