سندھ میں 9ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ، کتنے مثبت کیسز نکل آئے ؟ تشویشناک خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8999نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ایک مریض جاں بحق ہوا، اس طرح کورونا وائرس سے اب تک 2423 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1055050نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 130671 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید49مریض صحت ہو چکے ہیں اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 126213 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت2035مریض زیر علاج ہیں جن میں 1700 گھروں میں،7آئسولیشن سینٹر ز میں اور328مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 139 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 188کیسز میں سے 115 کاتعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 60، ضلع شرقی24، کورنگی 13، ضلع وسطی 8، ضلع غربی 6، ملیرسے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ٹھٹھہ 12، بدین 9،خیرپور 8، حیدرآباد 4،ٹنڈو محمد خان 4، کشمور 3،ٹنڈوالہیار 3، سکھر 2، قمبر 2،لاڑکانہ2، سانگھڑ 2،گھوٹکی 1، جیکب آباد 1، جامشورو1، مٹیاری 1، شہید بے نظیر آباد1 جبکہ شکارپورسے بھی ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close