کراچی(پی این آئی) پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاو ر پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی
ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں