اسلام آباد(پی این آئی) یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں
مسلسل کمی آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈاون ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کے پس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں