راولپنڈی(آئی این پی)یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروںراولپنڈی، اسلام آبادمیں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔حکومت پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفہ دیتے ہوئے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تقریبا 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔افتتاحی سواری وزیر اعلیٰ پنجاب کے
مشیر آصف محمود نے اسپیشل بچوں کے ہمراہ کی، ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر آصف محمود کاکہنا تھاکہ 6 ستمبر کے موقع پر اس منصوبے کو شروع کرکے ہم افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔بس میں سواری کے لیے ٹکٹ 400 روپے جب کہ 4 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے سواری فری ہوگی۔علامہ اقبال پارک راولپنڈی سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ڈبل ڈیکر سیاحوں کو پاکستان مونومنٹ، لوک ورثہ، فیصل مسجد، چڑیا گھر اور شکر پڑیاں جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کروائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں