آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ترین منصب پر فائز سیاسی شخصیت سے ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، مسلح افواج نے ملک کو درپیش چیلنجز پر موثر طور پر قابو پایا۔ان کا کہنا تھا

کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات،پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے مذموم منصوبے ناکام بنائے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کیلئے جان قربان کرنے والے 1965کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close