اپوزیشن جماعتو ں کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ،حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریںگی، اتنی بڑی اپوزیشن کے مستعفی ہونے سے جمہوری عمل ختم ہو جائے گا، شہباز شریف سے کہوں گا کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کی بات کرتے رہا کریں، حکومت

ناکام ہو چکی ، عوام کو دوبارہ اظہاررائے کا موقع دیا جائے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔ نواز شریف جب بیرون ملک گئے تو ان کی حالت کیا تھی سب جانتے ہیں۔ ان کا علاج ابھی پورا نہیں ہوا۔ نواز شریف کو اپنا علاج کروا کر ہی وطن واپس آنا چاہیے۔سب سے ضروری صحت ہے جبکہ علاج کروانا ان کا حق ہے۔ نواز شریف اپنا علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے۔میڈیکل رپورٹ میں واپسی کی تاریخ نہیں لکھی نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بیانیے پر مریم نواز اور شہباز شریف سمیت سب متفق ہیں۔ جس ملک میں انتحابات شفاف نہ ہوں وہاں جمہوریت نہیں چلتی۔ شہباز شریف سے درخواست کرتاہوں کہ خلائی مخلوق کی بات کیا کریں۔ یہ بھی بات کروں گا کہ محکمہ صحت اور زراعت کی بھی بات کیا کریں۔جب حکومت ناکام ہو جائے تو انتخابات ہی نیا راستہ ہوتا ہے۔ امید ہے اے پی سی میں جو فیصلہ ہو گا تمام جماعتیں تسلیم کریں گی۔ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو حق ہے کہ اپنے تحفظات کا اظہار کریں ۔ ان کا دھرنا صرف ان کی اپنی جماعت کی حد تک تھا۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے عوام کو دوبارہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ہواتو ہم تیار ہیں۔ اگر اتنی بڑی اپوزیشن استعفی دیدے تو جمہوری عمل ختم ہوجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close