اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہیکہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مون سون کا سسٹم سندھ سے نکل رہاہے جس کے باعث آئندہ آنے
والے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، 12 ستمبر تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے ، شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگر سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں