اسلام آباد(آئی این پی)سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون ہاؤسنگ منصوبے میں گیس فراہمی کے لئے 96 ملین روپے کی منظوری دے دی ،یہ رقم اگلے چند دنوں میں سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادا کر دی جائے گی، جس کے لئے سی ڈی اے کے فنانس ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان سی ڈی اے کے
مطابق سوئی نادرن پارک انکلیو ون تک دس انچ کی آٹھ سو میٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، 8 انچ ڈایا میٹر کی 700میٹرطویل ایکسٹرنل پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی،پارک انکلیو ون میں 6 انچ کی 1890میٹر طویل،4انچ کی2530 میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، ترجمان کے مطابق 2 انچ کی 9270میٹر اور 1-1/4 انچ کی 5600میٹر طویل پائپ لائن پارک انکلیوI کے اندر بچھائی جائے گی ، پارک انکلیو I کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی کی جائے گی،پارک انکلیو ون کے ترقیاتی کام تقریبًا مکمل کئے جا چکے ہیں، بہت جلد پارک انکلیو ٹو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ پارک انکلیو تھری میں پلاٹوں کی درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ17ستمبر مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں