تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ اگلے 24 گھنٹے میں وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہو گا

اسلام آباد( آئی این پی ) تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ پیر کے روز ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس پیر کے روز ہوگا، فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر

صدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں وزارت صحت کے حکام سے تفصیلی بریفنگ کے بعد اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی،چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی،مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021میں امتحانات پر بھی گفتگو ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close