”ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم“ یوم دفاع پاکستان پر نیا ملی نغمہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)”ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم” یوم دفاع پاکستان پر نیا ملی نغمہ جاری کر دیا گیا، آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کردیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نغمہ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارے ہیروز ہیں، مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہر گھڑی تیار ہیں ۔یہ

نغمہ 6 ستمبر 1965 کے ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا ہے جو مشہور زمانہ نغمہ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘کا ری میک ہے ۔ملی نغمہ ’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘ 80 کی دہائی سے اب تک زبان زد عام ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکن کی طرح بجتا ہے جسے ظفر اللہ چاشنی نے تحریر کیا تھا اور موسیقی نیاز احمد نے دی تھی جب کہ گائیک خالد وحید تھے۔جبکہ اس نغمے کے ری میک میں علی عظمت، علی حمزہ۔ علی نور اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ موسیقی علی حمزہ کی ہے اور اسے خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close