پولیس افسروں کی دوڑیں شروع، فجر کی نماز ادا نہ کرنے پر جرمانہ ہو گا، آئی جی پنجاب پولیس نے توندیں کم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

سرگودھا(این این آئی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے پولیس افسران اور ماتحت عملہ کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی توندیں کم کر لیں۔زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے میں ا? فیسران و ماتحت عملہ سے کہا

ہے کہ جسمانی طور پر روزانہ ورزش کو اپنا مقصد بنائے اور ورزش کی روٹین صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ افسران اور ماتحت عملہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی پابندی کے ساتھ کریں اس حکم پر عمل نہ ہو نے کی صورت میں انسپکٹر سے لے کر دی آئی جی تک کے ا فیسر ان کی تنخواہ میں سے ایک ہزار روپے ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی تنخواہ میں سے سات سو روپے اور کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں سے چار سو روپے بطور جرمانہ ہر ماہ کٹوتی کی جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close