بزدارحکومت کا کارنامہ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کتنے ارب روپے مالیت کی اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کرالی؟

لاہور(آئی این پی ) اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال، رحیم یارخان اور راجن پور میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی تجارتی اراضی واگزار کرالی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں ساہیوال، رحیم یار خان اور راجن پور میں اہم کارروائیاں کی گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ

ساہیوال میں ڈیڑھ ارب کی 21 کنال تجارتی اراضی واگزار کرائی گئی۔ حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے 5ہزار400کنال زمین واگزار کرائی، اسی طرح راجن پور میں33کروڑ سے زائد کی اراضی واگزار کرائی گئی، رحیم یار خان سے 322 کنال اور 12 مرلے زمین واپس لی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close