رابی پیرزادہ نے مریم نواز سے مدد مانگ لی، کیوں؟ کس لیے؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)رابی پیرزادہ نے مریم نواز سے مدد مانگ لی، کیوں؟ کس لیے؟ شوبز چھوڑ کر مصوری کی دنیا میں اپنی صلاحیتیں دکھانے والی رابی پیرزادہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے امیدیں باندھ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے ایک پیغام جاری کیا۔اس پیغام کے ساتھ

رابی پیرزادہ نے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ لیگی نائب صدر کا رنگین خاکہ بنارہی ہیں جبکہ بلا واسطہ ان سے مدد کی اپیل بھی کررہی ہیں۔اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غریب خاندانوں کی کفالت کرتی ہیں جن میں کچھ اسپیشل بچے بھی شامل ہیں۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی محنت سے جو پینٹنگ بناتی ہوں اسے لوگوں کی فلاح پر خرچ کرتی ہوں لیکن اس وقت کورونا کی وجہ سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ آپ کی یہ پینٹنگ میں نے دن رات کی محنت سے بنائی ہے، اور یقین جانیں اس سے بہتر پینٹنگ کوئی نہیں بنا سکتا۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے آپ اپنے پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close