اسلام آباد (پی این آئی)آج 6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم آج یوم دفاع بھرپور عزم کے ساتھ منا رہی ہے، پاک فوج نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور دفاع وطن کا عزم کیا ہے۔یوم دفاع پاکستان پر وزیراعظم عمران خان
نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرأت، عزم صمیم اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے آج پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادر ی کی یاد دلاتا ہے۔یومِ دِفاع و شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ، ہر گھڑی تیار کامران ہیں، جاری کر دیا گیا۔یوم دفاع پاکستان پر اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان پر رنگوں کی قوس و قزح چھا گئی۔ اس موقع پر ملی نغموں نے شہریوں کا لہو گرما دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں