صبح سویرے خوشخبری، ایک ہفتے میں 6 کونسی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)صبح سویرے خوشخبری، ایک ہفتے میں 6 کونسی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں

87 پیسے کمی ہوئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 74 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، اس دوران 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت میں 16 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا، ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے فی کلو اور کم از کم 50 روپے ہے۔اس وقت کراچی اور بہالپور میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو تک فرو خت ہو رہا ہے، بنو ں اور کوئٹہ میں 50 سے 60 روپے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی ملک میں اوسط قیمت 60 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں آلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو تک ہے، سرگودھا، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں آلو 100 روپے کلو جب کہ راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد میں 90 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں آلو کی فی کلو قیمت 60 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 89 پیسے اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت5 روپے 17 پیسے جبکہ چکن ساڑھے پانچ روپے بڑھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close