وفاق کی جانب سے کراچی کو 1100ارب روپے کا پیکج کس کی ضمانت پر دیا گیا؟سینئر صحافی کامران خان کا بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے کراچی کیلئے جس 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اس کی ضمانت پاک فوج نے دی ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ 1100 ارب روپے کی فراہمی ایک مضبوط پلان ہے اور یہ خالی باتیں نہیں ہیں۔

عمران خان اور مراد علی شاہ اس پر عملدرآمد کرائیں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کیلئے ضمانت افواج پاکستان نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کراچی آئے تھے، انہوں نے اس معاملے میں دور رس اقدامات کیے ہیں۔ اس پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کرے گی، اس پر پورا عملدرآمد پاک فوج یقینی بنائے گی، بہترین نظام تشکیل دیا جارہا ہے۔ 6 رکنی سیاسی کمیٹی کے علاوہ اس پر عملدرآمد کور ہیڈ کوارٹر کرائے گا۔کامران خان نے بتایا کہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کیلئے فوج کا ایک پورا نظام تیار کرلیا گیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ اس پیکج پر سپریم کورٹ کی نظر بھی ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close