کورونا وائرس کا خاتمہ ، پاکستان کا وہ صوبہ جہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک بھی موت نہیں ہو ئی، تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جبکہ صرف 230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اعداد و شمار پر مبنی بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9

ہزار 738 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے صرف 230 افراد میں مہلک وائرس پازیٹو آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 10 لاکھ 36 ہزار 313 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 30 ہزار 483 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وزیراعلی سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں ایک بھی موت نہیں ہوئی جبکہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 422 ہے۔صوبائی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 152مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس طرح صوبے میں مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 164 ہوچکی ہے۔سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت سندھ میں1 ہزار 897 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 1 ہزار 578 گھروں اور 6 آئسولیشن مراکز پر ہیں جبکہ 313 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس وقت 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ کے بیان کے مطابق مجموعی 230 نئے کیسز میں سے 120 صرف کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے زیادہ 38 ضلع جنوبی، 32 شرقی، 27 کورنگی، 12وسطی، ملیر 6 اور ضلع غربی میں5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق میرپورخاص میں 14، حیدرآباد میں8، بدین میں7، قمبر اور شہید بینظیر آباد میں 5-5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سید مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق دادو میں 4، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، شکارپور اور عمرکوٹ میں 3-3، جامشورو، خیرپور، سکھر اور ٹھٹہ میں 2-2، گھوٹکی اور جیکب آباد میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close