وفاق نے 300 ارب دیئے،800 ارب روپےسندھ نے فراہم کیے،بلاول بھٹونے وزیر اعظم کے 1100 ارب روپے کے اعلان کی نئی وضاحت کر دی

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے 300 ارب روپے اور حکومتِ سندھ کی جانب سے 800 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیئے جانے کو شہرِ قائد کی ڈولپمنٹ کے لیئے ایک اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے

دیگر اضلاع میں ریلیف اینڈ ریہبلیٹیشن کے لیئے ضروریات بہت زیادہ ہیں، سندھ وفاق کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سیلاب متاثرہ ضلع غربی کے علاقوں ماڑی پور اور ہاکس بے کے دورے کے دوران وہاں جمع ہونے والے متاثرین و کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ، معاونینِ خصوصی وقار مہدی اور راشد ربانی، ایم این ایز عبدالقادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی، ایم پی اے لیاقت آسکانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے، چاول، کپاس اور گنے سمیت کھڑی مختلف فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔ کسانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹنڈومحمد خان، عمرکوٹ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close