کسٹمزکے افسروں کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کس کو کہاں بھیجا گیا، کون سے سیٹ کس کو ملی؟ تفصیل جانیئے

لاہور( این این آئی)کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔ سپرنٹنڈنٹ ملک جاوید اقبال کوسیالکوٹ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ ،انسپکٹر مراتب مشتاق کا اینٹی سمگلنگ لاہور ، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز حبیب حسین بھٹی کا سیالکوٹ سے اے اینڈ ایف لاہور ،سپرنٹنڈنٹ

اینٹی سمگلنگ محمود سعید کا اپریزمنٹ ، انسپکٹر گلزار حسین بھٹی کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کسٹمزانٹیلی جنس لاہور، انسپکٹر فرحان عزیز تارڑ، شریف وٹو، عظمت اللہ اور سدرہ طیب کا سیالکوٹ سے ایم سی سی اے اینڈ ایف لاہور ، انسپکٹرعبدالرحمن بٹ، رانا سلیم، رانا سیف اللہ، منظر مظفر بھٹی کو سیالکوٹ سے ایم سی سی انفورسمنٹ ، انسپکٹرکسٹمز صابر علی، صفدرعباس، اظہر نعیم، انوس رابن سہوترہ، اسد فاروق کا سیالکوٹ سے اے اینڈ ایف لاہور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نوید احسن، سید عبدالحسن رضوی،صفدر ماہی، محمد یاسین وٹو، محمد عارف اور سہیل اقبال کا لاہور سے سیالکوٹ ،انسپکٹر حافظ الیاس، ظفر اقبال، محمد اعجاز، محمد بوٹا عارف کا لاہور سے سیالکوٹ ، انسپکٹر عثمان آزاد، عارف میو، سہیل مرتضی کا کسٹمز انٹیلی جنس، انٹیلی جنس آفیسر سرمد محمود کا اے اینڈ ایف، پرنسپل آپریزرامیر حیدر کا سیالکوٹ سے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور، اپریزنگ آفیسر حافظ محمد احمد انصاری کا کراچی سے لاہور ،سدرہ نیئرزیدی کا ائیر پورٹ سے کوئٹہ ،انسپکٹر ناصرسعید کا ملتان سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور، بنیامین قریشی کا لاہور ائیر پورٹ سے ملتان، انسپکٹرعامر سعید جعفری کا ملتان سے لاہور ائیرپورٹ ،فرح نور کا ائیرپورٹ سے اپریزمنٹ ، انسپکٹر نعیم اختر کا ملتان سے ،امتیاز حنیف چوہدری کا پشاور سے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور ، انسپکٹر شاہد بختیار بھٹی کا فیصل آباد سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور، انسپکٹر اصغرعلی کا انفورسمنٹ ، آصف نواز کا اپریزمنٹ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ ،انسپکٹر مشتاق بھٹی کا کسٹمز انٹیلی جنس، ساجد اقبال کا آئی او سی او سے ڈاٹ اکیڈمی اور اطہر نوید کا انفورسمنٹ سے آئی او سی او تبادلہ کردیا گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close