حکومت میں شامل گندم ،شوگر اور چینی مافیاز نے اربوں کمائے,کابینہ میں شامل غیر ملکی سیکورٹی رسک ہیں،قرضوں کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا، اپوزیشن کے لیڈر نے حساب برابر کر دیا

ایبٹ آباد(این این آئی )خیبر پختون خوا جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا احتساب فراڈ اور دھوکہ ہے،حکومت میں شامل گندم ،شوگر اور چینی مافیاز نے اربوں کمائے،کابینہ میں شامل غیر ملکی سیکورٹی رسک ہیں،قرضوں کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا، دو سالہ

کارکردگی جانچنے اور ناپنے کے لئے کافی ہے، حکومت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے فرینڈلی اپوزیشن سے کراچی سے چترال تک بدترین مہنگائی ہے، ایبٹ آباد میں شاہراہ اور ایوب میڈیکل کمپلیکس بے قاعدگیاں سینٹ اجلاس میں اٹھائیں گیاور حکومت کو گرانے کی احتجاجی تحریک جلد شروع کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر شہر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی امیر سردار محمد سرور ،نائب امیر سردار ظہیر اقبال،سابق ممبر تحصیل کونسل مجتبی حسن،گلفراز مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کے وعدے ،نعرے،منشور کیا تھا معیشت دیکھ لیں سابق حکومت کے 29ہزار ارب قرضہ اب 44ہزار پانچ سو ارب کو پہنچ چکے ہیں،قرضوں کی شرح بڑھ رہی ہے ، ان کا دعویٰ کشکول توڑنے کا تھا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی انتہا کو پہنچ چکی ہے پیٹرول ،ڈیزل،بجلی ،گیس ،آٹا،ادویات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ہورہا ہے،حکومتی ادارے اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ گزشتہ دس سال کی ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے اب اس کے باوجود خزانہ خالی ہے پیٹرول اور ڈیزل 48روپے لیڑ خرید کر 100سے زاہد میں فروخت ہو رہا ہے جس کا سو فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ حکومت کا احتساب فراڈ اور دھوکہ ہے حکومت میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں ،کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close