حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کراچی کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر لیا، کراچی کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم کہاں سےلائی جائیگی؟بڑا انکشاف

اسلام آ باد (پی این آئی) حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کراچی کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت کر کے کراچی کے لیے بہت اہم اور سنجیدہ فیصلے کر چکی ہے۔آرمی چیف کے بعد وزیراعظم تاخیر سے

کراچی جا رہے ہیں۔میں نے پوچھا ہے،وہ کہتے ہیں کہ ہم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔شہباز شریف نے کراچی میں کمال اعلان کیا کہ موقع ملا توکراچی کو پیرس بنا دیں گے جب کہ ان کی 1990 سے 1993 تک حکومت رہی تو کو سا پیرس بنا دیا تھا۔ایک رتی برابر کام نہیں کیا تھا۔وفاقی فیصلے بہت اہم ہیں۔12 ہزار مکان فوری مسمار کئے اور متبادل بندوبست کیا جائے گا۔4 ہاؤسنگ کالونیاں بنائی جائیں گی۔5 جگہ سے فنڈز متوقع ہیں۔مرکز کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں سے پیسے نکالے جائیں گے۔سندھ حکومت سے بھی کہا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک بھی مدد دے گا۔جو بحریہ ٹاؤن کو جرمانہ ہوا تھا وہ رقم بھی خرچ کی جائے گی۔طے کیا گیا ہے کہ کچھ منصوبے مرکزی حکومت اور کچھ صوبائی حکومت کرے گی،اور یہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد ہی ممکن ہو گا کہ کوئی انڈر سٹینڈنگ ڈویلپ ہو،یہاں کچھڑی نہیں پکے گی،سندھ حکومت کے پاس پیسہ گیا تو غیر محفوظ ہو گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ چکے ہیں۔ جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کیا‘وزیر اعظم عمران خان نے کراچی پہنچتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا فضائی جائزہ لیا وزیر اعظم کے گورنر ہاؤس پہنچنے کے بعد کراچی انفارمیشن کمیٹی کے اراکین گورنر ہاؤس پہنچے. وزیراعظم آج وزیراعظم کی گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات شیڈول ہے‘وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے جس میں شہر کے نالوں کی صفائی، نکاسی آب اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی شامل ہیں صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کیلئے بھی وفاق فنڈز دے گا. وزیراعظم کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی شیڈول ہے‘ وزیر اعلی سندھ آج سہہ پہر گورنرہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کے دورہ کراچی میں وفاقی وزرا، این ڈی ایم اے کے حکام اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی ہمراہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close