آپ 10ستمبر تک پاکستان واپس نہ آئے تو پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو جائیگی، نواز شریف کودوٹوک پیغام پہنچا دیاگیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چاہیے کہ وہ 10 ستمبر کو وطن واپس آجائیں اگر نہ آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی، دونوں پارٹیاں استعفیٰ دیں گی اور نہ فضل الرحمن کو کوئی تحریر دیں گی، 10 ستمبر اہم دن ہے اگر نوازشریف واپس نہ آئے تو ن سے (ش)

نکل جائے گا، اے پی سی کا کوئی مستقبل نہیں، دونوں پارٹیاں مولانا کے کہنے پر نہ تو استعفے دیں گی اور نہ ہی کوئی تحریری معاہدہ کریں گی، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے اپوزیشن کے ساتھ ٹٹ فار ٹیٹ ہوگا، بارش کے علاوہ ٹرین لیٹ ہوئی تو افسران ذمہ دار ہوں گے، گندم اور یوروفائیو تیل کی ریلوے کے ذریعے ترسیل کریں گے‘ حسن ابدال پنجہ صاحب اسٹیشن کا کام رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، میری کتاب لال حویلی کی لانچنگ اقوام متحدہ میں ہو گی ۔وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی جانا بڑی تبدیلی ہے پاک فوج کراچی کے سوا ستیاناس کو ٹھیک کرئے گی آج کا دن سیاست میں مثبت تبدیلی کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفی نہیں دیں گی مسئلہ فضل الرحمن کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ‘نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کی جائے گی دس ستمبر کو نوازشریف واپس آ جاتا ہے تو ن لیگ دو پارٹیاں بننے سے بچ جائے گی۔نوازشریف کی واپسی نہ ہونے سے (ش) ضرور نکلے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم نے آصف باجوہ کا استعفی قبول نہیں کیا وہ اپنی منی ٹریل دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کیلئے نواز شریف خطرہ نہیں وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے ۔اپوزیشن کی ناقص پالیسیوںنے معیشت کو تباہ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی دورہ کے موقع پر بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر وہ کام کرنے جا رہی جس سے معیشت بہتر ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاست گھر میں قید ہو گئی ہے (ش) لیگ کاایک بھی بندہ مریم صفدر کی پیشی پر نہیں گیا ،شہبازشریف نے نواز شریف کی واپسی کیلئے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر ایک سال خاموش رہیں کہ باہر جانے کی لاٹری نکل آئے لیکن ناکامی پر مریم نواز نے نیب پر پتھرائو کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری کی فضا بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج عظیم اور دنیا کی تمام فوجوں سے بہتر سلامتی کی ضامن ہے ۔ اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے کھایا پیا منہ صاف کیا اورکچھ نہیں سب کیمرے کی سیاست ہے سیاسی جماعتیں فضل الرحمن کے پیچھے اپنی سیاسی عاقبت خراب نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست اب کچھ حصہ نہیں موجودہ سیاست میں اپوزیشن دھرنا نہیں کرے گی صرف جلسہ جلسہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جفا کر و گے جفا کریں گے وفا کرو گے تو وفا کریں گے اپوزیشن جس طرح کا رویہ اپنائے گی ویسا ہی حکومت ردعمل دے گی، اپوزیشن اور فضل الرحمن کے ہاتھوں ہماری سیاسی موت نہیں ہو سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close