یونیورسٹیاں ، کالجز اور سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کی سفارشات تیار۔۔ اہم خبر آگئی

پشاور(پی این آئی) صوبائی حکومت نے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) اجلاس کے لئے سفارشات تیار کر لی ہے 7ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ چاروں حکومتوںسے این سی او سی کے اجلاس کے لئے سفارشات طلب کئے گئے تھے ۔

یونیورسٹیوں کو پہلے مرحلے میں ، دوسرے مرحلے میں کالجز اور تیسرے مرحلے میں سکولوں کو کھولنے کی تجویز پہلے سے ہی دی گئی ہے ۔بعض اداروں نے ایس او پیز پر عمل درآمدکو چیلنج قراردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 7ستمبر کو ہونے والے اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور کل سفارشات مرکزی حکومت کو ارسال کر یگی۔ جس کاجائزہ این سی او سی کے اجلاس میں دیا جائے گا۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے احتجاج شروع کر رکھے ہیں تاہم سات ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اس کا حتمی فیصلہ کر دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں