اسلام آباد (پی این آئی ) میاں محمد نواز شریف نے علاج ادھورا چھوڑ کرواپس پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کر دی، جس پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں مکمل صحت یاب ہونے تک منع کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمدنواز شریف سے علاج معالجہ مکمل کرانے اور معالجین کی اجازت سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف ملک و قوم کا اثاثہ ہیںاس لئے
ان کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، عدلیہ نے نواز شریف کی زندگی کو لاحق سنگین خطرات کی وجہ سے بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی اور ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ ان کے معالجین کے جائزے کی رپورٹس کو ملحوظ خاطر رکھے گی، ہم حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے تھے کہ عوام تحریک انصاف کی حقیقت اور اصلیت کو جان لیں جسے عوام جان چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں