لاہور(پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کیلئے تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی نظامت تعلیمات کے نام ایک خط میں وزارت نے تعلیمی نقصان کے ازالے اور اضافی کلاسز کیلئے سالانہ سرمائی چھٹیاں بھی
منسوخ کر دی ہیں۔ادھر وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ اور انٹر بورڈ کمیٹی کے چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کیلئے امتحانی شیڈول بھی ملتوی کر دیا جائے۔وزارت نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے بھی کہا ہے کہ طلبا کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی نظم و نسق کی پالیسی اور حکمت عملی وضع کریں تاکہ طلبا کو تعلیم کے معیار پر کسی سمجھوتے کے بغیر کم سے کم وقت میں تعلیمی دباؤ سے نکالا سکے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد طلبا کے امتحانات کے نتائج کو اپنے تعلیمی پروگرام کی بنیاد کے طورپر استعمال کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں