جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پر لڑوں گا،زلفی بخاری نے اعلان کر دیا،احسن اقبال آپ کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی چوٹیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پرلڑوں گا۔دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا معاملے پر نون لیگی رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر معاون خصوصی ذلفی بخاری نے

جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال آپ کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق میری خاطر نہیں دیا گیا۔ذلفی بخاری نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، تارکین وطن کو پاکستان میں انتخابات لڑنے کا ہرحق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کم ہوتی ہوئی جگہ کی وجہ سے آپکی پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے، جب بھی الیکشن لڑا پاکستانی پاسپورٹ پرلڑوں گا۔زلفی بخاری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو اور آپکی پارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ایجنڈا روکناچاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں