پورے پاکستان نے تاریخی مناظر دیکھے شہباز شریف نے کیسے زرداری کو کراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا،اسد عمر کی شہباز شریف پر چڑہائی

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی بیان بازی سے کراچی والوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، شہباز شریف کے دل میں کراچی کے شہریوں کا درد جاگا ہے، وہ الیکشن کے بعد پہلی دفعہ کراچی آئے تھے اور یہاں کے شہریوں کی اشک شوئی کے بجائے سیاست کرکے چلے گئے، پورے

پاکستان نے تاریخی مناظر دیکھے شہباز شریف نے کیسے زرداری کو کراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا، اگر اپوزیشن پارٹی کراچی کے لئے کام کرنے کو تیار ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،سنجیدگی سے دیکھنا پڑے گا کہ کے الیکٹرک مالکان کے پاس رہنا چاہیے یا اسے حکومت کو سونپ دیا جائے۔۔وہ ہفتہ کو کراچی میں کے الیکٹراک آفس میں ان کی انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام سے کراچی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور معاملات پر گفتگو ہوئی، موجود نظام میں ریگولیٹر حکومت کے تابع نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، کے الیکٹرک کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، اب سنجیدگی سے یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ کے الیکٹرک مالکان کے پاس رہنا چاہیے یا اسے حکومت کو سونپ دیا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close