کراچی(این این آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں ہونے کی وجہ سے عتاب کا شکار ہے ۔ آج تحریک انصاف میں شامل ہوجاؤں تو سارے کیس ختم ہوجائیں گے، مجھ سے ہر لحاظ سے زیادتی کی جارہی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی،کمرے
عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے عدالت میں بڑا بیان دے دیا، عزیر بلوچ کا کہنا تھا کے میں پیپلزپارٹی میں ہوں اس لیے عتاب کا شکار ہوں آج تحریک انصاف میں شامل ہوجاؤں تو سارے کیس ختم ہوجائیں گے، مجھ سے ہر لحاظ سے زیادتی کی جارہی ہے میٹھا رام ہاسٹل میں تشدد کیا جاتا ہے جیل مینوئل مطابق سہولیات نہیں دی جارہی، واپس جیل منتقل کیا جائے،جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کے آپ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں لکھ کردیں قانون کے مطابق حکم دیں گے،فاضل جج کے ہدایت کے باوجود عزیر بلوچ نے عدالت میں درخواست جمع نہیں کرائی ، جبکہ عزیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل سے اے ٹی سی سینٹرل جیل میں پیش کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں