شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور نہ تجربہ کاروں کے رحم و کرم پر ہے،لاہور مکمل ڈوب گیا ہے، سڑکوں پر کئی روز سےجمع بارشی پانی ڈینگی کی افزائش نسل کا سبب بنے گا، حمزہ شہباز پھٹ پڑے

شیخوپورہ(آئی این پی )قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور نہ تجربہ کاروں پہ رحم و کرم پر ہے لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں لاہور مکمل ڈوب گیا ہے واسا ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہی بھی

نظر نہیں آ رہی بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی حکمت عملی تیار نہ کی ہے میڈیا قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کر رہا ہے لاہور کی سڑکوں پر کء روز سے بارشی پانی ڈینگی کی افزائش نسل کا سبب بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138 میاں عبداروف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت کیپٹن ر صفدر اور دیگر لیگی رہنماں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مزمت ہے حکومت کا اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا مسلم لیگ ن کی جنگ اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ ہے عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے مسلم لیگ ن اے پی سی میں ملکی وعوامی مسائل کی نشاندہی کرے گی انہوں نے آخر میں کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور لاہور ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close