لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بتائے پاکستان کس کے دورمیں فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا،ہم نے بطور ریاست اسے وائٹ لسٹ میں لاناہے، ان ہائوس تبدیلی کا صفر فیصد بھی کوئی امکان موجود نہیں ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)
میثاق جمہوریت کوصرف اپنے مفادات تک محدود نہ رکھیںبلکہ اس میثاق کو مکمل جمہوریت تک توسیع دیں اور پانچ سال صبر کریں۔ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے وسطی پنجاب کے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں مجوزہ اے پی سی میں شامل ہونے والی جماعتوںکے نظریات مختلف ہیں لیکن قوم جانتی ہے کہ ان کا کرپشن اورلوٹ مار کرنے کاہدف ایک ہی ہے اور حالیہ سر گرمیاں بھی اسی کی کڑی ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک و قوم کی بھلائی کیلئے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا بلکہ صرف این آراو کے حصول کیلئے ہر طرح سے مزاحمت کی گئی ،انہیں آج ریلیف مل جائے تویہ فیٹف کی قانون سازی تو کیا ہر معاملے میںحکومت سے تعاون کرنے اور حکومت کو کامیابی کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم عمران خان اپنے مفادات کیلئے ملک کے مفادات کو دائو پر نہیں لگائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں